وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پلاسٹک بیگ فری ڈے پر پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ الحمد للہ پنجاب روز بروز پلاسٹک فری ہونے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ پلاسٹک بیگز کی جگہ ماحول دوست کپڑے اور کاغذ کی تھیلیوں کے استعمال کو فروغ دیا جارہا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پلاسٹک بیگ فری ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ پلاسٹک بیگز روزمرہ زندگی میں تھوڑی سی آسانی لاتے ہیں مگر صدیوں تک ماحول میں رہ کر تباہی پھیلاتے ہیں۔ انسان اپنی زمین، دریا، فضا، فصلوں اور صحت کو پلاسٹک کی آلودگی سے نقصان پہنچا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پلاسٹک بیگز زمین کی زرخیزی ختم، نکاسی آب کے نظام بند اور آبی حیات کو ختم کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ پلاسٹک کا استعمال کینسر سمیت دیگر مہلک امراض کی وجہ بن سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پلاسٹک بیگز کے خاتمے کے لئے مارکیٹوں اور فیکٹریوں میں ماحولیات کے قوانین پر عمل درآمد کا کلچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔ سکولوں، کالجوں، اور کمیونٹیز میں پلاسٹک فری پنجاب کا شعور اور آگاہی کی مہم جاری ہیں۔ پنجاب میں ری سائیکلنگ کے دوست متبادل متعارف کرائے جارہے ہیں۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ