مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کی باجوڑ دھماکے میں ذمیوں کی عیادت

مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وزیراعلٰی خیبرپختونخواعلی امین خان گنڈاپور کی ہدایت پر چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کے ہمراہ باجوڑ دھماکے میں زخمیوں کی عیادت کی۔

حکومتی وفد نے عوامی نمائندہ جرگہ سے بھی ملاقات کی،جرگے نے وفد کو سیکورٹی سمیت دیگر عوامی مسائل سے بھی آگاہ کیا، حکومتی وفد نے مسائل بغور سنیں اور حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ملک میں امن امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملک دشمن عناصر ملک میں افراتفری چاہتے ہیں، امن امان کے قیام میں عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے، عوام کے تعاون کے بغیر امن قائم کرنا مشکل ہے.

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ