وزیراعلیٰ مریم نواز نے قومی نیٹ بال ٹیم کو جنوبی کوریا میں جاری ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ فائنل میں کامیابی کیلئے قومی ٹیم کے لئے نیک خواہشات
کا اظہار کیا ہے مریم نواز کا کہنا ہے کہ ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن کے فائنل میں جگہ بنا قوم کی بیٹیوں نے پاکستان کا نام روشن کیا-ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن میں مسلسل چھٹی فتح پاکستان کی بیٹیوں کی محنت، عزم اور شاندار کھیل کا ثبوت ہے۔