بجٹ میں چپس، کولڈڈرنکس اور آئس کریم سمیت کئی اشیاء پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز

اسلام آباد:  آئندہ مالی سال کے بجٹ میں متعدد اشیاء پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز ہے۔ 

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فروزن فوڈز، چپس،کولڈ ڈرنکس، نوڈلز، آئس کریم اور بسکٹس پر ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز  ہے۔ 

ذرائع کے مطابق فروزن گوشت، ساسز اور تیار شدہ خوراک پر  بھی5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز  ہے۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ بجٹ میں کئی پراسیسڈ اشیاء پر بھی ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز ہے جب کہ ای کامرس پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔ 

واضح رہے کہ اگلے مالی سال کے لیے تقریباً 18 ہزار ارب روپے کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس میں تقریبا 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد ہوں گے۔

Related posts

پنجاب کی تاریخ کا بدترین بجٹ ہے، غریب کو ریلیف نہیں دیا گیا: اپوزیشن لیڈر

پنجاب بجٹ؛ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 524.7 ارب روپے مقرر

پنجاب بجٹ؛ موٹرویز پر ایمرجنسی ایمبولینس سروسز متعارف