کھیلوں و یوتھ افیئرز کیلئے 7ارب 60کروڑ کا بجٹ مختص

پنجاب حکومت نے 7ارب 60کروڑ کا بجٹ کھیلوں و یوتھ افیئرز کیلئے مختص کر دیا، ساتھ ہی 96جاری سکیموں اور 88سکیموں کیلئے فنڈز مختص کردیے گئے۔ 

پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان صوبے کا آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے 5335 ارب روپے حجم کا بجٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کر رہے ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری سکیموں کیلئے 5ارب 16 کروڑ مختص کیے گئے ہیں، جاری سکیموں میں ہاکی،سکواش،اتھلیٹکس ٹریک کی سکیمیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ چیف منسٹر پروگرام،کھیلتا پنجاب اور دیگرسکیمیں بھی جاری کردی گئی ہیں، نئی سکیموں کیلئے 2 ارب 43 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ 

Related posts

پنجاب کی تاریخ کا بدترین بجٹ ہے، غریب کو ریلیف نہیں دیا گیا: اپوزیشن لیڈر

پنجاب بجٹ؛ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 524.7 ارب روپے مقرر

پنجاب بجٹ؛ موٹرویز پر ایمرجنسی ایمبولینس سروسز متعارف