وزیر خزانہ پنجاب مجتبٰی شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ ترقیاتی مد میں صحت کے شعبہ کے لئے 181 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبٰی شجاع الرحمن نے بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ صحت کے لئے غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں 450 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نواشریف انستیوٹ آف کینسر ٹریتمنٹ ایند ریسرچ سینٹر کے لئے 14 ارب کا فنڈز جاری کیا گیا ہے جبکہ اس سال 12ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے لئے 2اعشاریہ چھ ارب روپے مختص کئے گئے، نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کے قیام اور لیند ایکوزیشن کے لئے 109 ارب کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ مریم نواز ہیلتھ کلینک پروگرام کے لئے 9 ارب روپے مختص کیے گئے، مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ پروگرام 12 اعشاریہ چھ ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔