2.7K
پنجاب میں محکمہ آبپاشی کے جاری اور نئی سکیموں کیلئے 38 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبٰی شجاع الرحمن نے بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ محکمہ آبپاشی کی عمارتوں کی تعمیر کی 8 سکیموں کیلئے 1.3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرینیج کی 3 سکیموں کیلئے 15 کروڑ 52 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں، سیلاب سے متعلقہ کام کیلئے 1.9 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ مجتبٰی شجاع الرحمن نے بتایا کہ ایری گیشن کی 25 سکیموں کیلئے 5.8 ارب روپے مختص کیے گئے، جبکہ سمال ڈیموں کی تعمیر کیلئے3.7 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ آبپاشی کی نئی سکیموں کیلئے 13 ارب21کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔