غزہ: اسرائیلی حکام نے ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز، آکسفیم سمیت 37 بڑی امدادی تنظیموں کے لائسنس معطل کر دیے ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ ادارے فلسطینی عملے سے متعلق معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہے اور سکیورٹی و شفافیت کے معیار پر پورا نہیں اترے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیل کے اس اقدام کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے، جبکہ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اس فیصلے سے غزہ میں انسانی بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل کینیڈا، برطانیہ، فرانس سمیت 10 ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا تھا کہ امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ختم کی جائیں۔ ان ممالک نے کہا کہ غزہ میں 16 لاکھ افراد شدید غذائی قلت کا شکار ہیں اور 13 لاکھ افراد کو فوری پناہ کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ اور یو این آر ڈبلیو اے کو مکمل رسائی دینے اور رفح سمیت تمام گزرگاہیں کھول کر امدادی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔