غزہ: اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید

غزہ میں جاری اسرائیلی  بمباری سے ایک اور فلسطینی صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید ہوگئے۔ 

فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز ایک کیفے پر حملہ کیا جس میں غزہ کے بے گھر لوگ  پناہ لیے ہوئے تھے۔ 

رپورٹ کے مطابق کیفے پر بمباری سے 21 فلسطینی شہید ہوئے اور  فلسطینی فلمساز، ڈائریکٹر اورصحافی اسماعیل ابو حطاب بھی شہید ہونے والوں میں شامل تھے۔ 

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری میں خاتون صحافی بیان ابو سلطان بھی زخمی ہوئیں۔ 

اس حوالے سے فلسطینی میڈیا کا بتانا ہے کہ غزہ کی کہانی دنیا تک پہنچانے میں اسماعیل ابو حطاب کا کردار ناقابل فراموش ہے، ابو حطاب 2 نومبر2023 کو بھی ایک اسرائیلی حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔ 

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسماعیل ابو حطاب کی شہادت کے بعد غزہ کے شہید صحافیوں کی تعداداب 231 ہوگئی ہے۔ 

Related posts

غزہ میں اسرائیل نواز جرائم پیشہ گینگ کا سرغنہ یاسر ابو شباب ہلاک ہوگیا

غزہ میں اسرائیلی جارحیت؛ دو سال میں شہدا کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز، صورتحال مزید سنگین

غزہ: اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد حماس نے جنگ بندی ختم کرنے کا عندیہ دے دیا