آئی فون 17 سیریز کے 4 ماڈلز متعارف، قیمتیں اور فیچرز جانیں

ایپل نے آئی فون 17 سیریز کے 4 ماڈلز متعارف کرا دیے ہیں۔

ایک ایونٹ کے دوران آئی فون 17، آئی فون 17 ائیر، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس کو پیش کیا گیا۔

اس بار ایپل نے آئی فون پلس ماڈل کو ختم کر کے اس کی جگہ آئی فون 17 ائیر کو دی ہے۔

وائرلیس میگ سیف چارجنگ کو تمام فونز کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ بیٹری لائف بھی بہتر بنائی گئی ہے۔

آئی فون 17

آئی فون 17 / فوٹو بشکریہ ایپل 

اسٹینڈرڈ آئی فون 17 کا ڈسپلے پہلے سے کچھ بڑا 6.3 انچ کا ہے۔

یہ پرو موشن ڈسپلے ہے جس میں آل ویز آن کا فیچر دیا گیا ہے جو پہلے صرف پرو ماڈلز میں ہی دستیاب تھا۔

فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ 48 میگا پکسل اور 12 میگا پکسل کیمروں پر مشتمل ہے۔

سرامکس شیلڈ 2 سے فون کو خراشوں یا گرنے پر تحفظ ملتا ہے جبکہ کمپنی نے پورے دن کی بیٹری لائف کا وعدہ کیا ہے۔

آئی فون 17 ائیر 

آئی فون ائیر / فوٹو بشکریہ ایپل 

ایپل کا یہ نیا فون اس کمپنی کی تاریخ کا پتلا ترین فون ہے۔

اس کی موٹائی محض 5.6 ملی میٹر جبکہ وزن 165 گرام ہے۔

آئی فون 16 کی موٹائی 7.8 ملی میٹر ہے تو اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آئی فون ائیر کتنا پتلا ہوگا۔

اس کے ٹائٹینیم المونیم فریم کو سرامکس شیلڈ 2 سے تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر سنگل 48 میگا پکسل کیمرا موجود ہے جبکہ ڈیوائس کے اندر اے 19 پرو چپ اور 12 جی بی ریم ہے۔

ایپل کے مطابق سنگل چارج پر فون پورے دن کام کرسکے گا۔

آئی فون 17 پرو اور پرو میکس

آئی فون 17 پرو/ فوٹو بشکریہ ایپل 

دونوں فونز کے بیک پر 48 میگا پکسل کے 3 کیمرے ہیں جو 8k ویڈیو ریکارڈ کرسکتے ہیں۔

دونوں فونز میں تیز انٹرنیٹ کے لیے وائی فائی 7 چپ دی گئی ہے۔

ایپل کا دعویٰ ہے کہ دونوں فونز کی بیٹری بہت طاقتور ہے اور مسلسل 39 گھنٹے تک ویڈیو پلے کی جاسکتی ہے۔

قیمتیں 

آئی فون 17 کی قیمت 799 ڈالرز سے شروع ہوگی۔

آئی فون 17 ائیر کی قیمت 999 ڈالرز، آئی فون 17 پرو کی قیمت 1099 ڈالرز جبکہ آئی فون 17 پرو میکس کی قیمت 1199 ڈالرز سے شروع ہوگی۔

تمام فونز کی اسٹوریج کم از کم 256 جی بی ہوگی جبکہ یہ 19 ستمبر سے مختلف ممالک میں دستیاب ہوں گے۔

Related posts

پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم کی تاریخی نیلامی کا آغاز، ڈیجیٹل معیشت کے نئے دور کی امید

پاکستان نے سائبر سکیورٹی کے میدان میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے ملکی سطح پر اینڈ پوائنٹ ڈیٹیکشن اینڈ رسپانس (EDR) اینٹی وائرس سسٹم تیار کر لیا

امریکا میں اے آئی سے چلنے والا قدآدم روبوٹک فوجی تیار، جنگی حکمتِ عملی میں نئی بحث چِھڑ گئی