پاکستان میں انٹرنیٹ سست، بحالی میں مزید کتنا وقت لگے گا؟ سیکرٹری آئی ٹی نے بتادیا

اسلام آباد:  وفاقی سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام ضرار ہاشم نے کہا ہےکہ پاکستان  آنے والی 2 متاثرہ  کیبلز کی بحالی میں مزید 4 سے  5  ہفتے لگ سکتے ہیں۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران ممبر کمیٹی صادق علی میمن نے انٹرنیٹ کی رفتار کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ کہا جارہا ہے3  نئی کیبلز آرہی ہیں، اگر 3  نئی کیبلز آرہی ہیں تو انٹرنیٹ کے مسائل کیوں آرہے ہیں؟

اس پر   وفاقی سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام ضرار ہاشم نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ یمن کے حالات کے باعث صورتحال گھمبیر ہے، 4 سے 5 کیبلز کٹی ہیں۔

ضرار ہاشم  کے مطابق  یمن کے ساحل پر بہت ساری سب میرین کیبل کٹی ہوئی  ہیں جب کہ  پاکستان کو آنے والی 2 کیبلز متاثر ہوئی ہیں، متاثرہ  کیبلز کی بحالی میں4 سے5  ہفتے لگ سکتے ہیں۔

وفاقی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ کمپنیوں نے بینڈوتھ متبادل روٹس پر منتقل کی ہے۔

Related posts

گوگل نے 2025 میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوعات جاری کر دیے — پاکستانیوں کی دلچسپیاں واضح

کیسپرسکی رپورٹ: 2025 میں سائبر حملوں میں 7 فیصد اضافہ، ونڈوز صارفین سب سے زیادہ متاثر

یوٹیوب متعارف کروا رہا ہے “ری کیپس” فیچر، صارفین کو سال بھر کی ویڈیوز اور پسندیدہ چینلز کا جائزہ فراہم کرے گا