امریکا میں ایمیزون ویب سروسز میں خلل، دو ہزار سے زائد ویب سائٹس متاثر

واشنگٹن: امریکا میں ایمیزون ویب سروسز (AWS) میں بڑے پیمانے پر تکنیکی خلل کے باعث دو ہزار سے زائد ویب سائٹس متاثر ہو گئیں۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق اس خرابی کے نتیجے میں معروف آن لائن پلیٹ فارمز رابن ہڈ اور وینمو کی سروسز بھی متاثر ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکا کے مشرقی حصوں میں ڈی این ایس سسٹم میں تکنیکی خرابی سامنے آئی ہے، جس کے باعث متعدد ویب سروسز بند یا سست روی کا شکار ہو گئیں۔

ایمیزون ویب سروسز کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ کمپنی کو ان مسائل سے آگاہی ہے اور خرابی کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ترجمان کے مطابق، یو ایس ایسٹ (US-East) ریجن سے منسلک سروسز میں تعطل کے اثرات دنیا بھر کے صارفین تک پہنچ سکتے ہیں۔

تکنیکی ماہرین کے مطابق AWS میں آنے والا یہ خلل انٹرنیٹ پر سرگرم متعدد کمپنیوں، ایپلی کیشنز اور مالیاتی پلیٹ فارمز کے لیے ایک بڑا آپریشنل چیلنج ثابت ہو رہا ہے۔

Related posts

ٹک ٹاک کی 2025ء کی دوسری سہ ماہی کمیونٹی گائیڈ لائنز رپورٹ جاری

رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک، ہیکرز نے رقم مانگی

پاکستان کا پہلا ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں روانہ