ایپل کا آئی فون ائیر کی پیداوار کم کرنے کا فیصلہ

کیلیفورنیا: معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے نئے ماڈل آئی فون ائیر کی مانگ توقعات سے کم ہونے پر آئندہ برس اس کی پیداوار میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل نے رواں سال ستمبر 2025 میں آئی فون ائیر متعارف کرایا تھا، جو صرف 5.6 ملی میٹر موٹا ہے، اور اسے کمپنی کا اب تک کا سب سے پتلا آئی فون قرار دیا گیا تھا۔

لانچ کے ابتدائی دنوں میں آئی فون ائیر نے صارفین کی توجہ حاصل کی، تاہم پہلی سہ ماہی میں فروخت میں نمایاں کمی کے باعث ایپل نے اس ماڈل کی پیداوار محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایپل کے معروف تجزیہ کار منگ چی کیو (Ming-Chi Kuo) کے مطابق، کمپنی نے 2026 کی پہلی سہ ماہی تک آئی فون ائیر کی تیاری میں 80 فیصد کمی کا منصوبہ بنایا ہے۔

تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ آئی فون ائیر کے کئی پرزے ایسے ہیں جن کی فراہمی یا تیاری زیادہ وقت طلب ہے، لہٰذا کمپنی ان پرزوں کی سپلائی بھی 2025 کے آخر تک بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایپل انتظامیہ کی توجہ اب اپنے آئندہ فلیگ شپ ماڈلز اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس فیچرز پر مرکوز ہے، جنہیں اگلے سال متعارف کرایا جائے گا۔

Related posts

چین نے دنیا کا سب سے بڑا الیکٹرک دریائی کارگو جہاز لانچ کردیا

ٹک ٹاک کی 2025ء کی دوسری سہ ماہی کمیونٹی گائیڈ لائنز رپورٹ جاری

رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک، ہیکرز نے رقم مانگی