گوگل میپس میں بڑی تبدیلی: جیمنائی اسسٹنٹ شامل، 4 نئے فیچرز متعارف

گوگل نے پرانے گوگل اسسٹنٹ کو بتدریج سروسز سے باہر کرتے ہوئے اسے جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) پر مبنی جیمنائی ماڈل سے تبدیل کرنا شروع کردیا ہے، اور اب اسی اپ گریڈ کا اطلاق گوگل میپس پر بھی کردیا گیا ہے۔

گوگل نے اپنی بلاگ پوسٹ میں تصدیق کی ہے کہ گوگل میپس میں جیمنائی کو ضم کرتے ہوئے 4 نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جن کا مقصد ڈرائیورز اور عام صارفین کو زیادہ آسان اور بہتر نیویگیشن سہولت فراہم کرنا ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ ان فیچرز کے ذریعے صارفین فون کو چھوئے بغیر صرف آواز سے گوگل میپس کو کنٹرول کر سکیں گے۔

نئے فیچرز کی تفصیلات

1) جیمنائی وائس اسسٹنس
یہ فیچر آئندہ چند ہفتوں میں دنیا بھر میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔
اب صارفین گوگل میپس سے قدرتی انداز میں بات چیت کر سکیں گے اور مقام، راستے اور سفر سے متعلق مسلسل سوالات بھی پوچھ پائیں گے۔

2) بہتر نیویگیشن ہدایات
میپس میں جیمنائی اسٹریٹ ویو تصاویر کا تجزیہ کرکے زیادہ واضح اور مؤثر طریقے سے راستے کی رہنمائی کرے گا۔
فی الحال یہ فیچر صرف امریکا میں متعارف کرایا گیا ہے۔

3) ٹریفک وارننگ (بغیر نیویگیشن)
اب گوگل میپس سڑکوں کی صورتحال سے متعلق ٹریفک الرٹس فراہم کرے گا، چاہے آپ نیویگیشن استعمال نہ بھی کر رہے ہوں۔
یہ فیچر فی الحال امریکا میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے فعال کیا گیا ہے۔

4) جیمنائی پر مبنی گوگل لینس
سرچ بار میں نیا کیمرا آئیکون شامل کیا گیا ہے۔
فون کو کسی دکان، ہوٹل، کیفے یا مقام کی طرف کرنے پر مزید معلومات اسکرین پر ظاہر ہو جائیں گی۔
یہ فیچر بھی امریکا میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کو دستیاب ہوگا۔

کب دستیاب ہوگا؟

یہ تمام فیچرز آئندہ چند ہفتوں میں عالمی سطح پر متعارف ہونا شروع ہو جائیں گے، تاہم کچھ فیچرز ابتدا میں صرف امریکا تک محدود رہیں گے۔

Related posts

واٹس ایپ میں یوزر نیم فیچر 2026 میں متعارف کرایا جائے گا

123456پھر سب سے بدترین پاس ورڈ — پیک اے آئی کے تجزیے میں دھڑلے سے استعمال ہورہا کمزور پاس ورڈز کا انکشاف

برف کے نیچے زندہ دفن ہو کر سائنسی تجربہ: نئی ڈیوائس نے جان بچانے کی امید بڑھا دی