اسمارٹ فون صارفین کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ کونسی ایپس بیٹری کو تیزی سے ختم کرتی ہیں، تاکہ ڈیوائس کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکے اور بیٹری لائف میں اضافہ کیا جا سکے۔ اکثر صارفین شکایت کرتے ہیں کہ ان کی فونز کی بیٹری بہت جلد ختم ہو جاتی ہے، یہاں تک کہ کم استعمال کے باوجود۔
بیٹری زیادہ ختم ہونے کی وجوہات
زیادہ تر اسمارٹ فون بیٹری کے ختم ہونے کی وجہ بیک گراؤنڈ میں چلنے والی ایپس ہوتی ہیں جو مسلسل ڈیٹا استعمال کرتی ہیں یا نوٹیفکیشنز بھیجتی رہتی ہیں۔
بیٹری استعمال کرنے والی ایپس کیسے معلوم کریں
• اینڈرائیڈ فونز:
سیٹنگز میں جائیں
بیٹری منتخب کریں
بیٹری یوز ایج دیکھیں
یہاں ہر ایپ کے ذریعے استعمال ہونے والی بیٹری کی شرح دیکھی جا سکتی ہے۔
• آئی فون:
سیٹنگز میں جائیں
بیٹری میں جائیں
ہر ایپ کی بیٹری استعمال کی تفصیلات دیکھی جا سکتی ہیں
بیٹری زیادہ استعمال کرنے والی مشہور ایپس
زیادہ تر فہرستوں میں یہ ایپس سامنے آتی ہیں:
• فیس بک
• انسٹا گرام
• ٹک ٹاک
• اسنیپ چیٹ
• گوگل میپس
• یوٹیوب
یہ ایپس مسلسل اپ ڈیٹ ہوتی ہیں، بیک گراؤنڈ میں متحرک رہتی ہیں اور انٹرنیٹ سے منسلک رہتی ہیں، جس کی وجہ سے بیٹری زیادہ استعمال ہوتی ہے۔
بیٹری کو بچانے کے طریقے
غیر ضروری پرمیشنز کو ڈس ایبل کریں:
سیٹنگز > ایپس > پرمیشنز، اور جو غیر ضروری لگیں انہیں بند کریں۔
نوٹیفکیشنز بند کریں:
غیر ضروری نوٹیفکیشنز بند کرنے سے بیٹری لائف بہتر ہو سکتی ہے۔
بیک گراؤنڈ ایپ رفرش محدود کریں:
اینڈرائیڈ اور آئی فون دونوں میں بیٹری سیور موڈ فعال کر کے ایپس کے بیک گراؤنڈ رفرش کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
اس طرح صارفین اپنی فون کی بیٹری لائف کو بہتر بنا سکتے ہیں اور بیٹری زیادہ جلد ختم ہونے کے مسئلے سے بچ سکتے ہیں.