سائبر سکیورٹی کمپنی کیسپرسکی نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2025 میں اس کے ڈیٹیکشن سسٹمز نے روزانہ اوسطاً 5 لاکھ سے زائد سائبر حملوں پر مبنی فائلیں پکڑی ہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 7 فیصد اضافہ ہے۔
رپورٹ کے اہم نکات
• پاسورڈ چوری کرنے والے میلویئر کی شناخت میں 59 فیصد اضافہ
• اسپائی ویئر میں 51 فیصد اضافہ
• بیک ڈور حملوں میں 6 فیصد اضافہ
• مائیکروسافٹ ونڈوز سال 2025 میں سب سے بڑا ہدف، 48 فیصد ونڈوز صارفین مختلف ڈیجیٹل خطرات کا سامنا
• میک صارفین میں متاثرہ شرح 29 فیصد
• عالمی سطح پر 27 فیصد صارفین ویب بیسڈ میلویئر کے نشانے پر، جبکہ 33 فیصد صارفین آن ڈیوائس ذرائع (یو ایس بی، سی ڈیز وغیرہ) سے پھیلنے والے میلویئر سے متاثر
اہم دریافت اور ہیکنگ سرگرمیاں
کیسپرسکی کے ہیڈ آف اینٹی مالویئر ریسرچ ولادیمیر کُسکوف نے بتایا کہ سال 2025 میں سائبر خطرات کی صورتحال انتہائی پیچیدہ اور ملٹی پلیٹ فارم حملوں پر مشتمل رہی۔
• 2019 کی ری برانڈنگ کے بعد ہیکنگ ٹیم کی دوبارہ سرگرمی
• کمرشل اسپائی ویئر ڈانٹے فورم ٹرول اے پی ٹی مہم میں کروم اور فائر فاکس کے زیرو ڈے ایکسپلائٹس کا استعمال
صارفین اور اداروں کے لیے مشورے
• صارفین:
• غیر معتبر ذرائع سے ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ یا انسٹال نہ کریں
• نامعلوم لنکس یا اشتہارات پر کلک سے گریز
• جہاں ممکن ہو ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن استعمال کریں
• کیسپرسکی پریمئیم جیسے سکیورٹی پلیٹ فارم کا استعمال
• ادارے:
• تمام ڈیوائسز پر سافٹ ویئر کو اپ ٹو ڈیٹ رکھیں
• ایڈوانسڈ سیکیورٹی لائن کیسپرسکی نیکسٹ استعمال کریں، جو جامع نگرانی اور پیچیدہ حملوں کی شناخت میں مدد دیتی ہے
• ملازمین کی تربیت، فشنگ اور سوشل انجینئرنگ کے خلاف آگاہی اور مشقیں
رپورٹ کا دائرہ
تمام اعداد و شمار کیسپرسکی سکیورٹی نیٹ ورک سے حاصل کیے گئے ہیں اور یہ نومبر 2024 سے اکتوبر 2025 تک کے عرصے کا احاطہ کرتے ہیں۔
رپورٹ واضح کرتی ہے کہ بڑھتے ہوئے سائبر خطرات کے پیش نظر مضبوط پروٹیکشن سسٹمز، پیچ مینجمنٹ اور صارفین کی تعلیم پہلے سے زیادہ ضروری ہے تاکہ معمولی سائبر واقعات بڑے آپریشنل بحرانوں میں نہ بدلیں.