برطانیہ میں مبینہ ہیکرز نے بڑی مہارت سے اہم سرکاری ڈیٹا چوری کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، برطانیہ کے ٹریڈ منسٹر کرس برائنٹ نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، مسروقہ ڈیٹا ہوم آفس کی جانب سے فارن آفس کے ذریعے چلائے جانے والے سسٹمز پر موجود تھا۔ ہیکنگ کا پتہ ہوم آفس کے عملے نے چلایا، جس کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کی گئیں۔
ٹریڈ منسٹر کرس برائنٹ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی شواہد کے مطابق، اس ڈیٹا چوری سے انفرادی طور پر افراد کے متاثر ہونے کے امکانات کم ہیں۔
برطانیہ کی حکومت نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ وہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے اور سکیورٹی کے اقدامات کو مزید مضبوط کرے گی۔