سال نو کا پہلا سُپر مون آج رات، چاند معمول سے بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دے گا

اسلام آباد: سالِ نو کا پہلا سُپر مون آج رات آسمان پر جلوہ گر ہوگا، جس کے دوران پورا چاند معمول سے بڑا اور زیادہ چمکدار دکھائی دے گا۔

اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق پاکستان میں سپر مون کا آغاز شام 5 بج کر 51 منٹ پر ہوگا۔ ماہرین کے مطابق اس موقع پر چاند عام چاند کے مقابلے میں تقریباً 6 سے 7 فیصد بڑا نظر آئے گا۔

فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سپر مون کو روایتی طور پر “وولف مون” کہا جاتا ہے۔ چاند کا سب سے خوبصورت منظر اس کے طلوع کے وقت اور رات کے ابتدائی حصے میں دیکھا جا سکے گا، جب یہ افق کے قریب زیادہ بڑا اور روشن محسوس ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ سپر مون اکتوبر 2025 میں شروع ہونے والے سپر مونز کے سلسلے کا آخری سپر مون ہوگا، جس کی وجہ سے فلکیاتی دلچسپی رکھنے والوں میں خاص جوش پایا جاتا ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ سپر مون اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند اپنے مدار میں زمین کے نسبتاً زیادہ قریب آ جاتا ہے۔ اس قربت کے باعث چاند سائز میں بڑا اور روشنی میں زیادہ نمایاں دکھائی دیتا ہے۔

فلکیات کے شوقین افراد کے لیے صاف آسمان کی صورت میں یہ ایک یادگار اور دلکش نظارہ ثابت ہو سکتا ہے۔

Related posts

ناسا نے خلائی مشن جلد ختم کر دیا، ایک خلا باز کی طبیعت ناساز ہونے پر کریو واپس زمین پر

چین کی اسمارٹ پاور گرڈ ٹیکنالوجی، بلیک آؤٹ ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں ختم کرنے کی صلاحیت

تفریح سے آگے، ویڈیو فرسٹ سرچ انجن کے طور پر ابھرتا ہوا پلیٹ فارم پاکستان میں ٹک ٹاک کا سرچ فیچر تیزی سے مقبول