2025 کا پہلا جزوی سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا، کیا پاکستان میں نظر آئے گا؟

2025 کا پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو دیکھنے میں آئے گا۔

یہ جزوی سورج گرہن یورپ، ایشیا، شمالی امریکا، جنوبی امریکا اور بحر اوقیانوس کے کچھ حصوں میں دیکھا جائے گا۔

تاہم پاکستان اور بھارت میں اسے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 21 ستمبر کو ہوگا۔

سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند سورج اور زمین کے درمیان آجاتا ہے۔

سورج گرہن کی 4 اقسام ہیں، مکمل، جزوی، رِنگ آف فائر یا annular اور ہائیبرڈ، ان کے ہونے کا انحصار متعدد عناصر جیسے زمین کے مدار میں چاند کی پوزیشن پر ہوتا ہے۔

مکمل سورج گرہن کے دوران چاند مکمل طور پر سورج کو کور کرلیتا ہے جبکہ جزوی گرہن کے دوران ایسا نہیں ہوتا۔

رِنگ آف فائر یا annular گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند سورج اور زمین کے درمیان اس وقت آتا ہے جب وہ ہمارے سیارے سے سب سے زیادہ دور ہوتا ہے۔

چونکہ چاند زمین سے دور ہوتا ہے تو وہ مکمل طور پر سورج کو بلاک نہیں کرپاتا اور جو نظارہ دیکھنے میں آتا ہے اسے رِنگ آف فائر کہا جاتا ہے۔

ہائبرڈ سورج گرہن سے مراد ایسا گرہن ہوتا ہے جو نہ تو جزوی ہوتا ہے اور نہ ہی مکمل۔

یہ گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین سے اتنے فاصلے پر ہوتا ہے کہ یہ سورج کو پوری طور پر چھپا لے، لیکن جب یہ حرکت کرتا ہے تو یہ دنیا سے دور ہوتا جاتا ہے اور پورے سورج کو نہیں چھپا پاتا۔

یعنی زمین کے کچھ حصوں پر مکمل سورج گرہن کا نظارہ ہوتا ہے جبکہ دیگر میں جزوی سورج گرہن نظر آتا ہے۔

Related posts

پی ٹی اے کا صارفین کو وارننگ: غیر ملکی سم استعمال نہ کریں، اپنی شناخت اور مالی معلومات محفوظ رکھیں

گوگل میپس کا اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نیا سیٹنگز ڈیزائن متعارف، برسوں بعد بڑی تبدیلی

اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے لیے نیا ٹرانسلیٹ ٹول متعارف، 50 سے زائد زبانوں میں فوری اور سیاق و سباق کے مطابق ترجمہ ممکن