ونڈوز 11 میں اب کسی بھی تصویر میں موجود ٹیکسٹ کو کاپی کرنا بہت آسان ہوگیا

اگر آپ کسی تصویر میں موجود ٹیکسٹ کو ٹائپ کرنے کی بجائے براہ راست کاپی کرنا چاہتے ہیں تو اب ونڈوز 11 میں ایسا کرنا بہت آسان ہوگیا ہے۔

مائیکرو سافٹ نے ونڈوز 11 کے صارفین کے لیے اسکرین پر موجود تصاویر (یا کسی بھی مواد) سے ٹیکسٹ کو کاپی کرنا بہت آسان بنا دیا ہے۔

ونڈوز 11 میں پہلے سے Optical Character Recognition (او سی آر) کا فیچر موجود ہے مگر اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ پہلے اسنیپنگ ٹول سے اسکرین شاٹ لیں جس کے بعد تصویر سے ٹیکسٹ کو کاپی کیا جاسکتا ہے۔

مائیکرو سافٹ نے اسنیپنگ ٹول میں ایک نئی اپ ڈیٹ کی ہے جس کے بعد ٹیکسٹ کو کاپی کرنے کے لیے اسکرین شاٹ لینے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

ابھی یہ فیچر آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق کی بورڈ پر ونڈوز، شفٹ اور ایس بٹنوں کو ایک ساتھ دبائیں تو اس سے اسنیپنگ ٹول نمودار ہوتا ہے۔

یہ فیچر اس طرح کام کرے گا / فوٹو بشکریہ مائیکرو سافٹ

مگر اس نئے فیچر کے بعداب اس ٹول میں بار کے اندر ٹیکسٹ ایکسٹریکٹر آپشن بھی موجود ہوگا جس پر کلک کرکے آپ کسی بھی تصویر یا مواد سے ٹیکسٹ کو کاپی کرسکیں گے۔

یہ فیچر ابھی مائیکرو سافٹ کے پاور ٹوائز سیوٹ آف ٹولز میں موجود ہے جو ایڈوانس ونڈوز صارفین کو دستیاب ہوتا ہے۔

مائیکرو سافٹ کی جانب سے اس فیچر کو بتدریج ونڈوز 11 کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا جو کچھ عرصے میں تمام افراد کو دستیاب ہوگا۔

Related posts

گوگل نے 2025 میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوعات جاری کر دیے — پاکستانیوں کی دلچسپیاں واضح

کیسپرسکی رپورٹ: 2025 میں سائبر حملوں میں 7 فیصد اضافہ، ونڈوز صارفین سب سے زیادہ متاثر

یوٹیوب متعارف کروا رہا ہے “ری کیپس” فیچر، صارفین کو سال بھر کی ویڈیوز اور پسندیدہ چینلز کا جائزہ فراہم کرے گا