اسکائپ آج سے ہمیشہ کے لیے بند، صارفین کیا کریں؟

اسکائپ 22 سال کی طویل سروس کے بعد آج سے ہمیشہ کے لیے بند کر دیا گیا۔

اسکائپ کی مالک کمپنی مائیکروسافٹ نے مشہور ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم Skype کو بائیس سال کی طویل سروس کے بعد آج سے بند کر دیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ مائیکروسافٹ کی طرف سے بنائے گئے ایک دوسرے ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم __ مائکروسافٹ ٹیمز __ کی مقبولیت کے بعد سامنے آیا ہے۔

ٹیمز میں بھی ان خصوصیات کو جاری رکھا گیا ہے جو اسکائپ میں موجود تھیں، مائیکرو سافٹ ٹیمز کے ذریعے انفرادی اور گروپ ویڈیو کالز، مسیجنگ اور فائل شیئرنگ جیسی خدمات سے مفت فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔مائیکرو سافٹ کے مطابق گزشتہ 2 سالوں میں ٹیم استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں 4 گنا اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی اب اپنی توجہ ’’مائیکروسافٹ ٹیمز‘‘ پر مرکوز کر رہی ہے اور صارفین کو اس پلیٹ فارم پر منتقل ہونے کی ترغیب دے رہی ہے، واضح رہے کہ Skype کی مفت خدمات بند کر دی گئی ہیں تاہم Skype for Business فیچر موجود رہے گا۔صارفین سے کہا گیا تھا کہ وہ اسکائپ کے شٹ ڈاؤن کی تاریخ سے پہلے اپنا ڈیٹا (چیٹ، رابطے وغیرہ) ایکسپورٹ کر سکتے ہیں۔

Related posts

پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم کی تاریخی نیلامی کا آغاز، ڈیجیٹل معیشت کے نئے دور کی امید

پاکستان نے سائبر سکیورٹی کے میدان میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے ملکی سطح پر اینڈ پوائنٹ ڈیٹیکشن اینڈ رسپانس (EDR) اینٹی وائرس سسٹم تیار کر لیا

امریکا میں اے آئی سے چلنے والا قدآدم روبوٹک فوجی تیار، جنگی حکمتِ عملی میں نئی بحث چِھڑ گئی