یوٹیوب کا لائیو اسٹریمنگ کے حوالے سے بڑی تبدیلی کرنیکا اعلان

یوٹیوب کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم میں لائیو اسٹریم کرنے کے لیے کم از کم عمر کی حد کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یوٹیوب ہیلپ سپورٹ پیج کے مطابق 22 جولائی سے یوٹیوب پر 16 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد ہی لائیو اسٹریم کرسکیں گے۔

اسی طرح یوٹیوب کی جانب سے اب تک 13 سال سے کم عمر بچوں کو کسی بالغ فرد کے ساتھ ہی لائیو اسٹریمنگ کی اجازت دی جاتی تھی، اب اس حد کو بھی 13 سے 15 سال تک کیا جا رہا ہے۔

کمپنی نے خبردار کیا کہ اگر کوئی صارف 16 سال کا نہ ہوا اور اس نے کسی بالغ فرد کے بغیر تنہا لائیو اسٹریمنگ کی تو اس پر مختلف پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

پہلے تو لائیو چیٹ کو ڈس ایبل کر دیا جائے گا جبکہ دیگر متعدد فیچرز تک رسائی بھی عارضی طور پر معطل ہو جائے گی۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ بتدریج اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والی لائیو اسٹریمز کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا اور جس اکاؤنٹ پر پابندیوں کا اطلاق ہوگا، اسے کسی مختلف چینل میں بھی لائیو اسٹریمنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اگر پھر بھی لائیو اسٹریمنگ کی کوشش کی گئی تو اکاؤنٹ کو ہی ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

یوٹیوب کے مطابق 16 سال سے کم عمر کریٹیرز اسی وقت لائیو اسٹریم کرسکیں گے جب کسی بالغ فرد کو ان کے چینل پر ایڈیٹر، منیجر یا مالک کے طر پر رسائی دی جائے گی اور وہ ان کے ساتھ لائیو اسٹریم میں بھی نظر آئیں گے۔

کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ اچانک یہ تبدیلیاں کیوں کی گئی ہیں مگر یہ 16 سال سے کم عمر کریٹیرز کے لیے دھچکا ثابت ہوں گی۔

Related posts

گوگل نے 2025 میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوعات جاری کر دیے — پاکستانیوں کی دلچسپیاں واضح

کیسپرسکی رپورٹ: 2025 میں سائبر حملوں میں 7 فیصد اضافہ، ونڈوز صارفین سب سے زیادہ متاثر

یوٹیوب متعارف کروا رہا ہے “ری کیپس” فیچر، صارفین کو سال بھر کی ویڈیوز اور پسندیدہ چینلز کا جائزہ فراہم کرے گا