ارشد ندیم کا انگلینڈ میں انجری کا علاج شروع ہوگیا

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا انگلینڈ میں انجری کا علاج شروع ہوگیا۔

کیمبریج میں ڈاکٹر علی باجوہ نے ارشد ندیم کا چیک اپ کیا۔ ڈاکٹر علی باجوہ کا کہنا ہے کہ ارشدکی انجری کی ٹریٹمنٹ کے حوالے سے یہاں آئے ہیں ، وہ سرجری کے بعد اپنا ری ہیب مکمل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دعا کریں کہ ارشد ندیم کا علاج اچھا ہو اور وہ دوبارہ مقابلوں میں حصہ لیں۔

ڈاکٹر علی باجوہ کا کہنا تھاکہ ارشد ندیم کو دوبارہ مقابلوں میں حصہ لینے میں ٹائم لگے گا  اور امید ہے کہ ارشد ندیم جلد صحتیاب ہو جائیں گے۔

Related posts

بی بی ایل: سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کے لیے منفرد ‘056’ جرسی نمبر متعارف کرادیا

لارڈز میں پی ایس ایل کا شاندار روڈ شو، عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز

ایشز میں شکست: جیفری بائیکاٹ انگلینڈ ٹیم پر برس پڑے