پاکستان کے احسن رمضان ورلڈ انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے احسن رمضان آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

بحرین میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ کے  پری کوارٹر فائنل میں پاکستان کے احسن رمضان نے ہم وطن حسنین اختر کو 1-4 سے شکست دی۔

احسن کی جیت کا اسکور 70-54، 107-0، 0-72، 106-32 اور 64-8 رہا۔

احسن رمضان اور شاہد آفتاب نے آئی بی ایس ایف ورلڈ 6 ریڈ کے پری کوارٹر میں بھی جگہ بنائی ہے۔

Related posts

ممبئی/کولمبو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ پر تنازع، بھارتی میڈیا نے پابندیوں کا بیانیہ شروع کر دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت یا بائیکاٹ؟ پی سی بی نے متبادل پلان تیار کر لیا، فیصلہ آج متوقع