امریکی ریسلر ہوگن کی موت کے بعد اہلیہ کی جذباتی پوسٹ وائرل

معروف امریکی ریسلر ہلک ہوگن کی موت کے بعد ان کی اہلیہ اسکائی ڈیلی کی شوہر کے حوالے سے کی گئی جذباتی پوسٹ وائرل ہوگئی۔

2  روز قبل لیجنڈ ریسلر ہلک ہوگن کا انتقال فلوریڈا میں ان کی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

بتایا گیا تھا کہ ہوگن نے گزشتہ ماہ دل کی سرجری کرائی تھی اور وہ حالیہ ہفتوں میں صحت یاب ہورہے تھے۔

ہوگن کی موت نے جہاں ان کے مداحوں کو گہرے صدمے سے دوچار کیا وہیں ان کے اہل خانہ بھی اس غم سے باہر نہیں آسکے ہیں۔

حال ہی میں ہوگن کی اہلیہ نے شوہر کی موت  اور موت سے قبل صحت کے حوالے سے جذباتی پوسٹ شیئر کی۔

اسکائی ڈیلی نے  شوہر کی موت کے حوالے سے لکھا کہ ’میں اس کے لیے تیار نہیں تھی، میرا دل ٹکڑے ٹکڑے ہوچکا ہے، دنیا کے لیے وہ ایک لیجنڈ تھا لیکن میرے لیے، وہ میرا Terry تھا ، وہ انسان جس سے میں پیار کرتی تھی جو میرا دل اور میرا ساتھی تھا‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’ہوگن صحت سے متعلق چند مسائل کا شکار تھے لیکن مجھے یقین تھا کہ ہم ان تکلیفوں پر قابو پالیں گے، مجھے اس کی طاقت پر بہت بھروسہ تھا اور میں نے سوچ لیا تھا کہ ہمارے پاس ابھی زیادہ وقت ہے لیکن ہوگن کی موت اچانک ہوئی جس کے ساتھ آگے بڑھنا ناممکن ہے‘۔

اسکائی ڈیلی نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ‘ہلک اپنے مداحوں سے بے حد پیار کرتے تھے، جسمانی تکلیف کے باوجود وہ  مداحوں سے ملاقات ، ان کیلئے آٹوگراف، ان کے ساتھ تصاویر لینے حتیٰ کہ ان سے ملنے کی ہر ممکن کوشش کرتے رہے‘۔

واضح رہے کہ ہلک ہوگن نے پہلی شادی  لنڈا ہوگن سے 1983  میں کی تھی  جو 2009   تک چلی، اس کے بعد ہلک کی دوسری اہلیہ جینیفر میک ڈینیل تھیں جن ان کا ازدواجی تعلق 2010  سے 2021  تک رہا۔

اسکائی ڈیلی ہلک ہوگن کی تیسری اہلیہ ہیں، ان دونوں کی شادی ستمبر 2023 میں ہوئی تھی۔

Related posts

بنگلادیش اور سری لنکا کی درخواستوں کے بعد پاک بھارت ورلڈکپ میچ کھیلنے کا امکان روشن، ذرائع کا دعویٰ پاکستان نے فیصلہ کرلیا

ممبئی/کولمبو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ پر تنازع، بھارتی میڈیا نے پابندیوں کا بیانیہ شروع کر دیا