آئی سی سی ویمن ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں پاکستان شریک نہیں ہوگا

آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں پاکستان شریک نہیں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان یا کوئی نمائندہ بھارت نہیں جائے گا، یعنی  آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی نہیں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ سے متعلقہ کسی بھی تقریب یا سرگرمی کا پاکستان حصہ نہیں ہوگا۔

آئی سی سی نے 30 ستمبر کو گوہاٹی میں انڈیا، سری لنکا میچ کے موقع پر گرینڈ افتتاحی تقریب کا اعلان کیا ہوا ہے،  آئی سی سی کی جانب سے شریک ٹیموں کے کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن اور پریس کانفرنس بھی روایت ہے۔

ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان ویمن ٹیم سری لنکا میں اپنے میچز کھیلے گی، پاکستان ویمن ٹیم میچز کے لیے پاکستان سے سری لنکا پہنچے گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک انڈیا اور سری لنکا میں شیڈولڈ ہے۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ پر تنازع، بھارتی میڈیا نے پابندیوں کا بیانیہ شروع کر دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت یا بائیکاٹ؟ پی سی بی نے متبادل پلان تیار کر لیا، فیصلہ آج متوقع

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تنازع: بنگلادیش کی بے دخلی پر سری لنکا کا مؤقف سامنے آگیا