کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپین شپ: پاکستان نے بھارت کے بعدسری لنکا کو بھی شکست دیدی

کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپیئن شپ  ایونٹ کے دوسرے میچ  میں پاکستان نے   سری لنکا کو شکست دے دی۔

کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپین شپ میں پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری  ہے۔

 ایونٹ کے دوسرے میچ میں  پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی، میچ میں  پاکستان کی کامیابی کا اسکور 20-18 اور 23-06 رہا۔

پاکستان کی جانب سے آصف علی کو شاندار پرفارمنس پر مین آف دی میچ دیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ایونٹ میں گزشتہ شب بھارت کو بھی دو  صفر سے ہرایا تھا، پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ آج رات میزبان مالدیپ کے خلاف کھیلے گی۔

Related posts

پاکستانی اسکواش پلیئر اشعب عرفان وینکوور مینز اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے

سلطان آف جوہر ہاکی کپ: برطانیہ نے پاکستان کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

افغانستان نے تمام احسانات فراموش کرتے ہوئے جارحیت کی، افواجِ پاکستان نے بھرپور جواب دیا: شاہد آفریدی