ایشیا کپ سپر 4: بنگلادیش کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں بنگلادیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بنگلادیشی کپتان لٹن داس انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، ان کی جگہ جاکر علی آج کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ بنگلادیش کی پلیئنگ الیون میں کل چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال

سپر 4 مرحلے میں بھارت اب تک ایک میچ کھیل کر 2 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ بنگلادیش بھی 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

فائنل کی دوڑ

اگر بھارت آج بنگلادیش کو شکست دینے میں کامیاب ہوتا ہے تو وہ براہِ راست ایشیا کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گا۔ دوسری جانب بنگلادیش کے لیے یہ میچ ٹورنامنٹ میں رہنے کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

Related posts

افغانستان نے تمام احسانات فراموش کرتے ہوئے جارحیت کی، افواجِ پاکستان نے بھرپور جواب دیا: شاہد آفریدی

مائیک ہیسن کی کپتانی پر مشاورت کی سفارش، محمد رضوان کی جگہ شاہین آفریدی مضبوط امیدوار قرار

ورلڈکپ 2027 کی تیاری: قومی ون ڈے ٹیم کی قیادت سے محمد رضوان کو ہٹانے پر غور