ایشیا کپ فائنل: پاکستان کی حکمت عملی تیار، بھارت کے خلاف وننگ کمبی نیشن برقرار رکھنے کا فیصلہ

دوبئی: ایشیا کپ کے سب سے بڑے معرکے پاکستان بمقابلہ بھارت کے فائنل سے قبل قومی ٹیم نے حکمت عملی طے کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی مینجمنٹ اور کپتان جیت کے لیے پرعزم ہیں اور کھلاڑیوں کو خصوصی پلان کے ساتھ میدان میں اترنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

وننگ کمبی نیشن برقرار رکھنے کا فیصلہ

ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے خلاف پلئینگ الیون میں تبدیلی کا امکان نہیں، قومی ٹیم اپنے وننگ کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ میٹنگ کے دوران کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں اعتماد دیا گیا کہ وہ بہترین کارکردگی کے ساتھ جیت یقینی بنائیں۔

اوپنرز اور بولرز کے لیے خصوصی پلان

ہیڈ کوچ اور کپتان نے صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان کو بھارتی باؤلرز پر دباؤ ڈالنے اور جارحانہ انداز اپنانے کی ہدایت دی ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی سے بڑی امیدیں وابستہ کی گئی ہیں۔ کپتان اور ہیڈ کوچ نے کہا:
“بھارتی اوپنرز کی وکٹ پہلے اوور میں لینی ہے، آپ سے ہمیں بہت امیدیں ہیں۔”

اسی طرح حارث رؤف، محمد نواز اور ابرار احمد کو بھی بھارتی بیٹنگ لائن کے خلاف خصوصی پلان دیا گیا ہے۔

بیٹنگ اور فیلڈنگ پر زور

ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو ہدایت دی ہے کہ اگر پہلے بیٹنگ کا موقع ملتا ہے تو اسکور 180 رنز سے زائد ہونا چاہیے تاکہ بولرز کو بہتر ہدف دیا جا سکے۔ ساتھ ہی فیلڈنگ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا اور کہا گیا کہ “اگر فیلڈنگ اچھی ہوگی تو میچ ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا۔”

کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا گیا

میٹنگ کے دوران کپتان اور مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو یاد دلایا کہ وہ بہترین کارکردگی کے باعث فائنل کھیل رہے ہیں، اس لیے انہیں اپنی صلاحیتوں پر پورا اعتماد رکھنا چاہیے۔

Related posts

افغانستان کی دستبرداری کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ، سہ ملکی سیریز کے نئے امکانات روشن

سہ ملکی سیریز سے افغانستان کی دستبرداری، پی سی بی کا مؤقف سامنے آگیا

کرکٹ میں نیا فارمیٹ متعارف — ’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘، ٹیسٹ کی حکمتِ عملی اور ٹی ٹوئنٹی کا جوش ایک ساتھ