کراچی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے تاریخی فائنل میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ کرکٹ کے شائقین بے صبری سے اس میچ کا انتظار کر رہے ہیں اور اس بار ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پاک–بھارت فائنل کھیلا جا رہا ہے۔
عوامی سہولت کے لیے سندھ حکومت کا فیصلہ
کرکٹ شائقین کے جوش و جذبے کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے 6 بڑے شہروں میں بڑی اسکرین پر فائنل میچ براہ راست دکھایا جائے گا تاکہ عوام بھرپور طریقے سے اس تاریخی مقابلے سے لطف اندوز ہو سکیں۔
کہاں کہاں میچ دکھایا جائے گا؟
وزیر کھیل سندھ کے مطابق:
• کراچی: سندھ یوتھ کلب، گلستان جوہر
• حیدرآباد: سندھ اسپورٹس بورڈ ہاسٹل
• گھوٹکی: علی محمد خان مہر اسپورٹس کمپلیکس
• شہید بینظیرآباد: بلاول اسپورٹس کمپلیکس
• میرپورخاص: شہید محترمہ بینظیر بھٹو گاما اسٹیڈیم
• لاڑکانہ: کھڑا کمپلیکس
گرین شرٹس کے لیے دعاؤں کا سلسلہ
پاکستانی ٹیم فائنل میں جیت کے لیے پرعزم ہے اور شائقینِ کرکٹ بھی پرجوش انداز میں اپنی ٹیم کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں۔ اس تاریخی مقابلے میں سب کی نظریں قومی ٹیم پر مرکوز ہیں، جبکہ شائقین کو یقین ہے کہ گرین شرٹس فتح اپنے نام کریں گے۔