ایشیا کپ میں شکست کے بعد پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے این او سی معطل کردیے

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ میں بھارت کے ہاتھوں فائنل میں شکست کے بعد قومی کرکٹرز کے غیر ملکی لیگز کے لیے جاری کردہ این او سی معطل کردیے۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد کی جانب سے اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق کرکٹرز کے این او سی معطل کرنے کا فیصلہ ایشیا کپ کے ٹی ٹوئنٹی فائنل میں ناکامی کے صرف ایک روز بعد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیے تھے تاہم اب انہیں معطل کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے باعث پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان اور فہیم اشرف براہ راست متاثر ہوں گے۔

Related posts

لارڈز میں پی ایس ایل کا شاندار روڈ شو، عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز

ایشز میں شکست: جیفری بائیکاٹ انگلینڈ ٹیم پر برس پڑے

ایشیز کا دوسرا ٹیسٹ: آسٹریلیا کی شاندار کامیابی، انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست — آسٹریلوی بیٹرز کا منفرد ریکارڈ قائم