محسن نقوی کی بھارتی میڈیا کو سخت تنقید، بھارتی کپتان کو ایک بار پھر ٹرافی لینے کی دعوت

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انہوں نے نہ کسی سے معذرت کی ہے اور نہ ہی کوئی غلطی تسلیم کی ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے معاملے پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سے معافی مانگی ہے۔ تاہم محسن نقوی نے اسے بے بنیاد اور جھوٹی خبر قرار دے دیا۔

محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ “میں نے نہ کچھ غلط کیا اور نہ ہی کسی سے معذرت کی ہے، بھارتی میڈیا کا کام صرف اپنے عوام کو بیوقوف بنانا ہے۔ بدقسمتی سے بھارت کرکٹ میں سیاست لے آیا ہے جس سے کھیل کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔”

اے سی سی کے صدر نے مزید کہا کہ وہ بھارت کو ٹرافی اسی وقت دینا چاہتے تھے اور آج بھی اس کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر بھارتی کپتان کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ “بھارتی کپتان میرے دفتر آئیں اور ٹرافی لے جائیں۔”

Related posts

افغانستان کی دستبرداری کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ، سہ ملکی سیریز کے نئے امکانات روشن

سہ ملکی سیریز سے افغانستان کی دستبرداری، پی سی بی کا مؤقف سامنے آگیا

کرکٹ میں نیا فارمیٹ متعارف — ’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘، ٹیسٹ کی حکمتِ عملی اور ٹی ٹوئنٹی کا جوش ایک ساتھ