پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ دوسرا ٹیسٹ — راولپنڈی اسٹیڈیم میں شائقین کے لیے داخلہ مفت

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے شائقینِ کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام اسٹینڈز میں داخلہ بالکل مفت ہوگا۔

ذرائع کے مطابق دونوں ٹیمیں کل اسلام آباد کلب گراؤنڈ میں پریکٹس کریں گی، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

شائقین کے لیے خوشخبری، ٹیسٹ کرکٹ کے فروغ کی کوشش

پی سی بی کے مطابق اس فیصلے کا مقصد زیادہ سے زیادہ شائقین کو میدان میں لانا اور ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ شائقین کی موجودگی نہ صرف کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کرے گی بلکہ نوجوان نسل میں کرکٹ کے شوق کو بھی بڑھائے گی۔

میچ کے انتظامات مکمل

انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی، پارکنگ اور داخلے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ شائقین کو صبح سے اسٹیڈیم کے دروازے کھلنے کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی۔

راولپنڈی ٹیسٹ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا دوسرا اور فیصلہ کن میچ ہوگا۔

Related posts

پی ایس ایل فرنچائز ملتان ریکارڈ قیمت پر فروخت، ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں 10 سال کے لیے خرید لیا

بنگلادیش اور سری لنکا کی درخواستوں کے بعد پاک بھارت ورلڈکپ میچ کھیلنے کا امکان روشن، ذرائع کا دعویٰ پاکستان نے فیصلہ کرلیا

ممبئی/کولمبو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ