سہ ملکی سیریز سے افغانستان کی دستبرداری، پی سی بی کا مؤقف سامنے آگیا

لاہور: افغانستان کرکٹ بورڈ (ACB) کی جانب سے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبرداری کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے اپنا مؤقف جاری کر دیا ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ نومبر میں پاکستان میں شیڈول سہ ملکی سیریز میں شرکت نہیں کرے گا۔
بیان کے مطابق، افغانستان کرکٹ ٹیم اپنی مصروف شیڈول کے باعث اس ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں بن سکے گی۔

پی سی بی کا ردعمل

افغانستان کے فیصلے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ

“ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوگی،
تیسری ٹیم کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔”

پی سی بی ترجمان کے مطابق، سیریز کے انتظامات جاری ہیں اور تیسری ٹیم کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد کیا جائے گا۔

سہ ملکی سیریز کی تفصیلات

واضح رہے کہ پاکستان میں ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 17 سے 29 نومبر تک شیڈول ہے،
جس میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کی شرکت یقینی ہے،
جبکہ افغانستان کی جگہ کسی دوسری ٹیم کو شامل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 جیتنے والی بھارتی ٹیم کے لیے اربوں روپے کے انعام کا اعلان

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث آئی سی سی کی اہم میٹنگ ملتوی

پاکستان نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا، جاپان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست