افغانستان کی دستبرداری کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ، سہ ملکی سیریز کے نئے امکانات روشن

لاہور: افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبرداری کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے باضابطہ رابطہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے زمبابوے کو سیریز میں شمولیت کی پیشکش کی گئی ہے، جس کے بعد اب سہ ملکی سیریز پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز نومبر 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے، تاہم نئے شیڈول کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں نومبر میں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 17 سے 29 نومبر تک شیڈول ہے، جس کے میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے

Related posts

بی بی ایل: سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کے لیے منفرد ‘056’ جرسی نمبر متعارف کرادیا

لارڈز میں پی ایس ایل کا شاندار روڈ شو، عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز

ایشز میں شکست: جیفری بائیکاٹ انگلینڈ ٹیم پر برس پڑے