افغانستان نے تمام احسانات فراموش کرتے ہوئے جارحیت کی، افواجِ پاکستان نے بھرپور جواب دیا: شاہد آفریدی

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے افغانستان کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ افغانستان نے پاکستان کے تمام احسانات بھلا کر کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا، جس کا ہماری افواجِ پاکستان نے بھرپور جواب دیا۔

ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا، ان کی مشکلات کو اپنی مشکلات سمجھا اور اپنی سرحدیں اُن کے لیے کھول دیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 40 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کو اپنی سرزمین پر پناہ دی، مگر بدقسمتی سے افغانستان نے اس جذبۂ بھائی چارہ کو فراموش کر دیا۔

شاہد آفریدی نے بتایا کہ وہ ذاتی طور پر اپنے وسائل کے مطابق 350 افغان گھرانوں کی کفالت کرتے ہیں، تاہم افغانستان کو یہ سوچنا چاہیے کہ پاکستان اس کا برادر اسلامی ملک ہے۔

سابق کپتان نے افغان حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ کسی ایسے ملک کے ہاتھوں استعمال نہ ہو جو پہلے ہی پاکستان کے اندر دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔

Related posts

مائیک ہیسن کی کپتانی پر مشاورت کی سفارش، محمد رضوان کی جگہ شاہین آفریدی مضبوط امیدوار قرار

ورلڈکپ 2027 کی تیاری: قومی ون ڈے ٹیم کی قیادت سے محمد رضوان کو ہٹانے پر غور

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز: افغانستان کی دستبرداری کے بعد زمبابوے کی شرکت کی تصدیق