وینکوور: پاکستان کے اشعب عرفان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وینکوور مینز اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
یہ پہلا موقع ہے کہ اشعب عرفان نے پی ایس اے ورلڈ سیریز ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔
وینکوور میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں اشعب عرفان نے انگلینڈ کے سیکنڈ سیڈ ایڈریان والر کو ایک سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دی۔
میچ کا دورانیہ 68 منٹ رہا، جب کہ اشعب کی جیت کا اسکور 8-11، 11-8، 3-11، 11-5، 11-8 رہا۔
فائنل میں اشعب عرفان کا مقابلہ انگلینڈ کے سِکسٹھ سیڈ سیم ٹوڈ (Sam Todd) سے ہوگا۔
وینکوور اوپن اسکواش چیمپئن شپ پی ایس اے ورلڈ سیریز کے تحت کھیلی جا رہی ہے جس کی مجموعی انعامی رقم 31,250 امریکی ڈالرز ہے۔
اشعب عرفان کی اس تاریخی کامیابی نے پاکستان اسکواش کے شائقین کو ایک بار پھر عالمی سطح پر امید دلادی ہے۔