پاکستان پیڈل ٹیم پہلی بار ایشیا کپ مین راؤنڈ میں پہنچ گئی

دوحہ: پہلی بار ایشیا کپ میں حصہ لینے والی پاکستان پیڈل ٹیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مین راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

قطر کے شہر دوحہ میں جاری ایشیا پیڈل کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان کی ٹیم نے ابتدائی میچز میں اپنی حریف ٹیموں کو شکست دی۔ پہلے میچ میں پاکستان نے چین کو ہرایا، جبکہ دوسرے میچ میں تھائی لینڈ کو شکست دے کر مین راؤنڈ میں پہنچ گئی۔

تھائی لینڈ کے خلاف پہلے سیٹ میں محمد سالار اور عبداللہ عدنان نے تھائی جوڑی کو 6-2، 6-3 سے ہرا دیا۔ دوسرے سیٹ میں محمد کامل اور اشیش کمار نے بھی اپنی جوڑی کے ساتھ 6-2، 7-5 سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان کی زیادہ تر ٹیم کے کھلاڑی پہلی بار بین الاقوامی سطح کے ایونٹ کھیل رہے ہیں، جس کے باوجود انہوں نے متاثر کن کارکردگی دکھائی اور ایشیا کپ مین راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔

یہ کامیابی پاکستان کے پیڈل کھیل کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے اور ٹیم کے حوصلے کو مزید بڑھائے گی۔

Related posts

پرتھ کی تیز وکٹوں پر بھارتی بیٹنگ لائن دھیرے پڑ گئی، آسٹریلیا کی 7 وکٹ سے فتح

پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک اور عالمی ریکارڈ توڑ دیا

مچل اسٹارک کی 176 کلومیٹر فی گھنٹہ کی گیند — اسپیڈو میٹر کی غلطی نے سب کو چونکا دیا