شاہین شاہ آفریدی پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ یہ سیریز 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

پی سی بی کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کی بطور کپتان تقرری کا فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، جس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ٹیم کی حالیہ کارکردگی اور آئندہ سیریز کی تیاریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جس کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو قیادت کی ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا گیا۔

شاہین شاہ آفریدی اس سے قبل پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی بھی قیادت کر چکے ہیں، تاہم یہ ان کا بطور ون ڈے کپتان پہلا تقرر ہے۔

Related posts

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز 5 وکٹوں پر 259 رنز بنا لیے

پاکستان کی بیٹنگ جاری، جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں گرین کیپس کا پراعتماد آغاز

نوجوان کرکٹرز کے لیے تعلیمی اسکالرشپ کا معاہدہ طے، کھیل کے ساتھ تعلیم پر بھی زور