آصف آفریدی کا شاندار ڈیبیو، 92 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر آصف آفریدی نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں تاریخ رقم کر دی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے آصف آفریدی نے 92 سال پرانا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی ڈیبیو پر 5 وکٹیں لینے والے معمر ترین کرکٹر بن گئے ہیں۔ ان سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے چارلس میریٹ کے پاس تھا، جنہوں نے 1933 میں 37 سال اور 332 دن کی عمر میں ڈیبیو میچ میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

آصف آفریدی نے پنڈی ٹیسٹ کے آغاز پر 38 سال اور 299 دن کی عمر میں میدان میں اتر کر ڈیبیو پر پانچ وکٹیں حاصل کر کے چارلس میریٹ کا ریکارڈ توڑ دیا۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق، آصف آفریدی کی یہ کارکردگی پاکستان کے اسپن بولنگ اسکواڈ کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے، اور یہ ثابت کرتی ہے کہ عمر کبھی بھی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنتی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور شائقین کرکٹ کی جانب سے آصف آفریدی کو ریکارڈ ساز ڈیبیو پر مبارک باد دی جا رہی ہے۔

Related posts

جنوبی افریقہ 404 رنز بنا کر آؤٹ، پاکستان پر 71 رنز کی برتری حاصل

بھارت کو ایشیا کپ ٹرافی نومبر کے پہلے ہفتے میں دیے جانے کا امکان

شاہین آفریدی نے 38 سالہ آصف آفریدی کو ٹیسٹ کیپ پہنائی، دنیا کے عمر رسیدہ ڈیبیو بولرز میں شامل