پاکستان اور بھارت 7 نومبر کو ہانگ کانگ سپر سکسز میں آمنے سامنے ہوں گے

اسلام آباد: کرکٹ کے میدان میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک بار پھر مدمقابل ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کا ٹاکرا 7 نومبر کو ہانگ کانگ سپر سکسز 2025 میں شیڈول ہے۔

تفصیلات کے مطابق 21ویں ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں چار پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم پول سی میں بھارت اور کویت کے ساتھ شامل ہے۔

قومی ٹیم اپنے دونوں گروپ میچز 7 نومبر جمعے کے روز کھیلے گی، جبکہ ٹیم 5 نومبر کو ہانگ کانگ روانہ ہوگی۔

پاکستان کی قیادت نوجوان آل راؤنڈر عباس آفریدی کریں گے۔ اسکواڈ میں عبدالصمد، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود اور شاہد عزیز شامل ہیں۔

دانش عزیز اور محمد فائق کو نان ٹریولنگ ریزرو کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہانگ کانگ سپر سکسز کا دفاعی چیمپئن سری لنکا ہے، جبکہ پاکستان اس ایونٹ کو پانچ مرتبہ جیت چکا ہے اور ایک مرتبہ پھر ٹائٹل کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔

Related posts

پنڈی ٹیسٹ: رضوان کے بلا سے بیلز گر گئیں، امپائر نے آؤٹ کیوں نہ دیا؟ دلچسپ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل

جنوبی افریقہ 404 رنز بنا کر آؤٹ، پاکستان پر 71 رنز کی برتری حاصل

آصف آفریدی کا شاندار ڈیبیو، 92 سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا