ویرات کوہلی کا ناپسندیدہ ریکارڈ — مسلسل دو ون ڈے میچز میں صفر پر آؤٹ

ایڈیلیڈ: بھارتی اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ وہ کیریئر میں پہلی مرتبہ مسلسل دو ون ڈے میچز میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔

جمعرات کو آسٹریلیا کے خلاف جاری تین میچز کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں ویرات کوہلی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ اس سے قبل وہ پہلے ون ڈے میں بھی صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔

یہ ویرات کوہلی کے کیریئر کا پہلا موقع ہے کہ وہ لگاتار دو میچز میں صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے موجودہ (غیر ریٹائرڈ) کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

ویرات کوہلی اب تک 304 ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں جن میں وہ 18 مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

موجودہ کھلاڑیوں میں اس فہرست میں دوسرے نمبر پر بھارتی کپتان روہت شرما ہیں جو 17 بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا عالمی ریکارڈ سری لنکا کے سابق اوپنر سنتھ جے سوریا کے پاس ہے، جو 445 میچز میں 34 بار بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

Related posts

پاکستان ٹیم کا جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی “گلابی تھیم” میں — چھاتی کے سرطان سے آگاہی مہم میں پی سی بی کی شمولیت

قومی کرکٹر صہیب مقصود کے ساتھ بڑا مالی فراڈ، وزیراعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل

راولپنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، سیریز 1-1 سے برابر