74.4K
میلبرن: انگلینڈ کے خلاف تاریخی ایشز سیریز سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز فٹنس مسائل کے باعث سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز اب بھی مکمل طور پر فٹ نہیں ہو سکے اور وہ پہلے ایشز ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ ان کی غیر موجودگی میں تجربہ کار بلے باز اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔
ترجمان کے مطابق پیٹ کمنز نے رننگ کا آغاز کر دیا ہے اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ جلد بولنگ کی مشقیں شروع کر دیں گے، تاہم میڈیکل ٹیم نے انہیں مزید آرام کا مشورہ دیا ہے تاکہ وہ باقی سیریز کے لیے مکمل طور پر فٹ ہو سکیں۔
یاد رہے کہ پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل ایشز سیریز کا پہلا میچ 21 نومبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔