محمد رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط سے انکار، پی سی بی کے سامنے مطالبات پیش

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پیش کردہ سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے 30 قومی کرکٹرز کو نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش کی تھی، جن میں محمد رضوان سمیت 10 کھلاڑیوں کو بی کیٹیگری میں رکھا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹس کی اے کیٹیگری میں کوئی بھی کرکٹر شامل نہیں کیا گیا، جبکہ محمد رضوان نے تاحال کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کیے۔
اطلاعات کے مطابق دیگر تمام کھلاڑیوں نے کنٹریکٹ پر دستخط مکمل کر لیے ہیں۔

محمد رضوان کے مطالبات

ذرائع کے مطابق محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے کے لیے پی سی بی کے سامنے چند مطالبات رکھے ہیں، تاہم بورڈ نے ان مطالبات کو منظور نہیں کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت رضوان کے مطالبات تسلیم کیے جانے کا کوئی امکان نہیں اور پی سی بی اپنے فیصلے پر قائم ہے۔

ذرائع کے مطابق بورڈ اور محمد رضوان کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، تاہم رضوان کے کنٹریکٹ دستخط میں تاخیر ٹیم مینجمنٹ کے لیے بھی تشویش کا باعث بن گئی ہے۔

Related posts

بابر اعظم کا شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر، جنوبی افریقہ کے ہاتھوں پاکستان کو 55 رنز سے شکست

پی ایس ایل میں دو نئی ٹیمیں شامل کرنے کا اعلان — سلمان نصیر

پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ