کراچی: پاکستان سپر لیگ (PSL) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے دو نئی فرنچائزز کے اضافے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ نئی ٹیموں کے لیے آکشن (Bidding Process) جلد منعقد کیا جائے گا۔
”ابتدا میں کم دلچسپی تھی، مگر پی ایس ایل نے سب کو غلط ثابت کیا“ — سلمان نصیر
سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ
“جب لیگ کا آغاز ہوا تو لوگوں کی دلچسپی کم تھی،
لیکن پانچ پارٹیوں نے اعتماد کیا اور ٹیمیں خریدیں۔
کچھ حلقوں نے لیگ کو بدنام کرنے کی کوشش کی،
مگر پی ایس ایل ہر سال کامیابی کے ساتھ آگے بڑھتی رہی۔”
انہوں نے بتایا کہ لیگ کے ابتدائی تمام معاہدے دس سال بعد مکمل ہو چکے ہیں اور اب پی ایس ایل کی دوبارہ ویلیوایشن (Revaluation) کی جا رہی ہے۔
دو نئی فرنچائزز کے لیے شہروں کا پول دیا جائے گا
سلمان نصیر کے مطابق
“دو نئی فرنچائزز کے لیے آکشن ہوگا،
بڈ کرنے والی پارٹیوں کو شہروں کے ناموں کا ایک پول دیا جائے گا،
جس میں سے وہ اپنی پسند کی ٹیم منتخب کریں گی۔”
انہوں نے کہا کہ نئی ٹیموں کے اضافے سے لیگ کی وسعت بڑھے گی اور شائقین کرکٹ کو مزید جوش و خروش دیکھنے کو ملے گا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل اسپانسرشپ میں 505 فیصد اضافہ
سی ای او سلمان نصیر نے بتایا کہ ایچ بی ایل آئندہ دو سال کے لیے پی ایس ایل کا اسپانسر رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ
“ایچ بی ایل نے اس ویلیو پر معاہدہ کیا ہے جو آزادانہ ویلیوایشن کے تحت طے کی گئی،
اور اس نئی ڈیل کی مالیت گزشتہ معاہدے سے 505 فیصد زیادہ ہے۔”
پی ایس ایل کا نیا دور شروع ہونے کو تیار
سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ بن چکا ہے، اور
“ہماری کوشش ہے کہ ہر سیزن میں لیگ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق مزید بہتر بنایا جائے۔”