بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نئی تاریخ رقم

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ایک اور بڑا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا۔

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ 50 یا زائد رنز کی اننگز کھیلنے کا نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

یہ اعزاز انہیں جنوبی افریقا کے خلاف لاہور میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں حاصل ہوا، جہاں انہوں نے 36 گیندوں پر 51 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی 40ویں نصف سنچری مکمل کی۔

اس سے قبل بابر اعظم اور ویرات کوہلی 39 نصف سنچریوں کے ساتھ برابر تھے، تاہم اب بابر نے بھارتی اسٹار کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز اکیلے اپنے نام کرلیا ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ بابر اعظم گزشتہ سال دسمبر میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے بعد مختصر فارمیٹ کی ٹیم سے باہر تھے، تاہم ایشیا کپ 2025 میں ناکامی کے بعد انہیں جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے دوبارہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔

بابر اعظم کی شاندار واپسی نے نہ صرف ٹیم کے لیے حوصلہ بڑھایا بلکہ ایک بار پھر یہ ثابت کیا کہ وہ دنیا کے بہترین ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں۔

Related posts

کین ولیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

کوئنٹن ڈی کوک کا ناپسندیدہ ریکارڈ — ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے جنوبی افریقی بیٹر بن گئے

پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی