عثمان خواجہ کی بیٹیوں کے ہمراہ نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل، صارفین نے تعریفوں کے پل باندھ دیے

سڈنی: آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ نماز ادا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جسے صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عثمان خواجہ اپنی کم سن بیٹیوں عائشہ راحیل اور عائلہ فوزیہ کے ساتھ باوقار انداز میں نماز ادا کر رہے ہیں، جبکہ بچیاں والد کی نقل کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہیں۔ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی کرکٹر کے مداحوں اور عام صارفین نے محبت اور تحسین کا اظہار کیا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ “بچے اپنے والدین کو دیکھ کر ہی سیکھتے ہیں”، جبکہ متعدد افراد نے عثمان خواجہ کو “رول ماڈل” اور “لیجنڈ” قرار دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پس منظر
عثمان خواجہ نے 2017 میں ریچل سے نکاح کیا تھا، جو نکاح سے قبل اسلام قبول کر چکی تھیں۔ 6 اپریل 2018 کو دونوں کی ثقافتی اور روایتی انداز میں شادی کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔ جوڑے کی دو بیٹیاں ہیں جن کے نام عائشہ راحیل اور عائلہ فوزیہ ہیں۔

Related posts

جنوبی افریقی اسپنر نقبایومزی پیٹر کا تاریخی کارنامہ — ایک میچ میں تین کیچ اپنی ہی گیند پر پکڑنے والے پہلے بولر بن گئے

دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کی پاکستان پر 8 وکٹوں سے فتح، 3 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر

بھارت پہلی بار آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈکپ چیمپئن بن گیا