پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے آج فیصل آباد میں

فیصل آباد: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ آج فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

میچ سے قبل قومی کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، جس میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں شامل تھیں۔

واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹ سے شکست دی تھی، جبکہ دوسرے ون ڈے میں مہمان ٹیم نے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

آج کا میچ سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ ہوگا اور شائقین کی نظریں گرین شرٹس کی کارکردگی پر مرکوز ہیں.

Related posts

انڈر 19 ورلڈکپ: انگلینڈ نے پاکستان کو 37 رنز سے شکست دے دی، گرین شرٹس ہدف کے تعاقب میں ناکام

فیفا ورلڈ کپ 2026 سے قبل تاریخ ساز ریکارڈ، ٹکٹس کے لیے 50 کروڑ سے زائد درخواستیں

برسبین اوپن: فائنل کے بعد یوکرینی ٹینس اسٹار مارتا کوستیوک اپنے ملک کی صورتحال پر جذباتی ہوگئیں