91.5K
لوئردیر: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے حجرے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں حجرے کا مرکزی دروازہ، کھڑکیاں اور وہاں کھڑی گاڑی جزوی طور پر متاثر ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ فائرنگ کے بعد کارروائی کرتے ہوئے 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات پولیس کی جانب سے تفتیش مکمل ہونے کے بعد جاری کی جائیں گی۔