لاہور: سری لنکن کرکٹ ٹیم کھلاڑی دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس جانا چاہتے ہیں

لاہور: پاکستان کے دورے پر موجود سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے دورہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس جانے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔

سری لنکن ٹیم کے منیجر کے مطابق کھلاڑیوں نے سکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان میں قیام جاری رکھنے سے انکار کیا ہے اور وہ ٹیم کو واپس سری لنکا روانہ کرنے کے خواہشمند ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور وزیر داخلہ کچھ دیر بعد سری لنکن ٹیم سے ملاقات کریں گے، جس میں کھلاڑیوں کو سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی جائے گی تاکہ ان کے تحفظات دور کیے جا سکیں۔

اس سے قبل سری لنکن ٹیم نے آج کا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا تھا۔ پاکستان ٹیم نے پہلے ہی دن کو آرام کا دن قرار دیا تھا، جس کے بعد سری لنکن ٹیم نے بھی شام کا شیڈول پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا۔

واضح رہے کہ سری لنکا کو پاکستان کے خلاف سیریز کے بقیہ دو ون ڈے میچز کھیلنے ہیں، جس کے بعد سہ ملکی سیریز بھی پاکستان میں شیڈول ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی اور حکومت کی جانب سے سری لنکن ٹیم کو اعلیٰ سطح کی سکیورٹی یقین دہانی کرائی جا رہی ہے تاکہ سیریز کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔

Related posts

انڈر 19 ورلڈکپ: انگلینڈ نے پاکستان کو 37 رنز سے شکست دے دی، گرین شرٹس ہدف کے تعاقب میں ناکام

فیفا ورلڈ کپ 2026 سے قبل تاریخ ساز ریکارڈ، ٹکٹس کے لیے 50 کروڑ سے زائد درخواستیں

برسبین اوپن: فائنل کے بعد یوکرینی ٹینس اسٹار مارتا کوستیوک اپنے ملک کی صورتحال پر جذباتی ہوگئیں